مالدہ: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری اپنے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔بنگال کے غریب مزدور روزگار کے لئے دوسری ریاستوں میں جانے کے لئے مجبور ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اگر ریاست میں روزگار ہوتی تو مزدور باہر نہیں جاتے۔ان غریب مزدوروں کی موت بھی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ میزورم سانحہ میں ہلاک ہونے والوں میں مالدہ کے تمام مزدور ہیں۔ریاست میں بے روزگاری نے تمام مزدوروں کو موت کے آغوش میں سلا دی ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے غیر مقیم مزدوروں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔غریب مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے انہیں دکانیں چلانے کا مشورہ دیتی ہیں ۔اس سے غریب مزدوروں کو کیا حاصل ہوگا۔