اردو

urdu

ETV Bharat / state

جرمنی کے رکن پارلیمان کا مغربی بنگال اسمبلی کا دورہ

جرمنی کا پارلیمانی وفد کولکاتا کے دورے پر ہے۔ آج انہوں نے مغربی بنگال ریاستی اسمبلی میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ انڈور جرمن پارلیمنٹری ایسوسی ایشن نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی سے ملاقات کی اور انہوں ریاست میں صحت ،تعلیم اور دوسرے سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

جرمنی کے رکن پارلیمان کا مغربی بنگال اسمبلی کا دورہ
جرمنی کے رکن پارلیمان کا مغربی بنگال اسمبلی کا دورہ

By

Published : Feb 3, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:13 AM IST

جرمن ایم پی آج مغربی بنگال اسمبلی میں اسپیکر سے پہنچے ہوئے تھے ۔ انہوں نے اسپیکر کے علاوہ متعدد ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ جرمنی کے دس ارکان پارلیمان کے وفد کی قیادت کرنے والے جرگن ہارڈ نے کہا کہ ہم نے ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے کام کرنے کے طریقہ کار سے واقف ہوئے۔

جرمنی کے رکن پارلیمان کا مغربی بنگال اسمبلی کا دورہ

انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ریاست کی جی ڈی پی مرکزی کے سے زیادہ ہے ہم اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے ۔ ریاست میں صحت،تعلیم اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔

جرمنی کے رکن پارلیمان کا مغربی بنگال اسمبلی کا دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا ریاست کا پہلا دورہ تھا اور وہ اسپیکر اور سنیئر وزراء کے مہمان نوازی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں ۔

جرمنی کے رکن پارلیمان کا مغربی بنگال اسمبلی کا دورہ

ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ہماری میٹنگ بہت کامیاب رہی تبادلہ خیال مثبت رہا جرمنی اور ہندوستان دونوں جمہوری ملک ہیں اور اس طرح کے تبادلہ خیال بہت سود من ہیں اور دونوں ملک کے تعلقات کے لئے بہت اچھا ہے میٹنگ میں شوبھن دیب چٹرجی ،چندریما بھٹاچاریہ، ششی پانجا،ملائے گھٹک،اور صدیق اللہ چودھری موجود تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details