اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راج بھون میں ملاقات کا اثر،  سی بی آئی افسر کا تبادلہ '

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد ناردا، شاردا اور روزویلی کی جانچ کرنے والے سی بی آئی افسر کا گزشتہ روز تبادلہ کر دیا گیا، جس پر کانگریس رہنما ادھیر چودھری نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ممتا بنرجی اور مودی کے درمیان خفیہ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔

'راج بھون کی ملاقات کا اثر  سی بی آئی افسر کا تبادلہ '
'راج بھون کی ملاقات کا اثر سی بی آئی افسر کا تبادلہ '

By

Published : Jan 17, 2020, 11:57 PM IST


کانگریسی رہنما ادھیرچودھری نے ایک بار پھرمغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر خفیہ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'راج بھون میں مودی اور ممتا ملاقات کے بعد ہی روز ویلی، ناردا اور شاردا چٹ فنڈ کی جانچ پر معمور سی بی آئی افسر کا تبادلہ ہو گیا'۔

دونوں کے درمیان آپسی مصالحت ہوئی ہے۔ ادھیر چودھری نے ممتا بنرجی اور اور مودی کی راج بھون ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'ممتا مودی سے ملنےدہلی جاتی ہیں لیکن دہلی نہ جاکر آپ نے ان سے راج بھون میں کیوں ملاقات کی، دہلی کے دربار میں فریاد نہ کرکے آپ بنگال دربار میں کیوں فریاد لگا رہی ہیں'۔

'راج بھون کی ملاقات کا اثر سی بی آئی افسر کا تبادلہ '

ضروت پڑنے پر سو بار دہلی جائیے میں بھی جاتا ہوں جو ہورہا سب کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا جا رہا ہے۔ شاردا اور روزویلی کی جانچ کرنے والے ڈی ایس پی کا تبادلہ دہلی کردیا گیا انہوں نے روزویلی چٹ فنڈ معاملے میں ترنمول کانگریس کے ایم پی سدیپ بندھوپادھیائے اور ٹالا پال سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

'راج بھون کی ملاقات کا اثر سی بی آئی افسر کا تبادلہ '

کولکاتا کے سابق پولس کمشنر راجیب کمار سے بھی انہوں نے پوچھ تاچھ کی تھی اس کے علاوہ انسپکٹر براتین گھوشال کا بھی تبادلہ بھوبنیشور کیا گیا ہے جنہوں نے مدن مترا سے پوچھ تاچھ کی تھی سی بی آئی کے جانچ افسر رنجیت کمار کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔

سی بی آئی کے مطابق یہ روٹین تبادلہ ہے۔ ادھیر چودھری کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے سبب بنگلہ دیش کے ہندوؤں کی مشکلیں بڑھ گئیں ہیں، بنگلہ دیش ہمارا دوست ہے لیکن بی جے پی بنگلہ دیش کے بنیاد پرستوں کو تقویت بخش رہی ہے۔


For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details