اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماری ماں بہنیں قوم کو جگانے کا رول ادا کر رہی ہیں - دارلحکومت کولکاتا

کولکاتا کے شاہین باغ پارک سرکس میدان میں میں گزشتہ 37 روز سے دھرنا جاری ہے جس کا چراغ چرچا پورے ملک میں ہے یہی وجہ ہے کہ جب کوئی دوسرے ریاست سے کولکاتا آ رہا ہے تو پارک سرکس میدان ضرور آتا ہے ڈیلی، ممبئی، کیرالا اور متعدد جگہوں سے معروف لوگوں نے اب تک پارک سرکس میدان کا دورہ کر چکے ہیں۔

ہماری ماں بہنیں قوم کو جگانے کا رول ادا کر رہی ہیں
ہماری ماں بہنیں قوم کو جگانے کا رول ادا کر رہی ہیں

By

Published : Feb 13, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:45 AM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے قریب واقع پارک سرکس میدان میں میں جاری این آر سی اور سی اے اے خلاف دھرنے کو آج 37 روز ہو چکے ہیں ۔ دہلی کے شاہین باغ کی طرح پارک سرکس میدان میں جاری تحریک بھی پورے ملک میں مقبول ہو چکی ہے ۔

ہماری ماں بہنیں قوم کو جگانے کا رول ادا کر رہی ہیں

یہی وجہ ہے کہ پورے ملک سے لوگ پارک سرکس میدان کا دورہ کر رہے ہیں اور یہاں کی خواتین کا حوصلہ بڑھانے پہنچ رہے ہیں آج بھی دہلی سے معروف ادیب سید نعیم نقوی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک سرکس میدان دھرنے پر بیٹھی خواتین کا حوصلہ بڑھانے پہنچے تھے۔

وہیں نیشنل میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ڈاکٹرز بھی آج پارک سرکس میدان پہنچے ہوئے تھے اور انہوں نے یہاں پر دھرنے پر بیٹھی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے ان تک بہت کچھ بدل ڈالا ہے ۔

ہماری ماں بہنیں قوم کو جگانے کا رول ادا کر رہی ہیں

اسی طرح خواتین ڈٹی رہی تو اور بھی بہت کچھ بدل جائے گا ۔دہلی سے تشریف لائے ادیب سید نعیم نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار کولکاتا آیا ہوں ۔

میں نے سنا تھا کہ دہلی کے شاہین باغ کی طرح یہاں بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تحریک جاری ہے اور مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پارک سرکس میدان میں بھی بالکل وہی جوش و جذبہ نظر آ رہا ہے جو شاہین باغ میں ہے ۔

کولکاتا ویسے بھی انقلابی شہر ہے انہوں نے کہا کہ آج خواتین نے محاذ سنبھال رکھا ہے اور ہماری ماں بہنیں قوم کو جگانے کا کام کر رہے ہیں۔


Last Updated : Mar 1, 2020, 6:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details