اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی الیکشن نتائج: نفرت پر محبت کی جیت۔۔ پارک سرکس خواتین کی رائے - پارک سرکس میدان

کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے دہلی اسمبلی الیکشن کے نتائج کو نفرت پر محبت کی جیت قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی آج پارک سرکس خیمے میں خوشی کا ماحول رہا۔

دہلی الیکشن نتائج نفرت پر محبت کی جیت۔۔ پارک سرکس خواتین کی رائے
دہلی الیکشن نتائج نفرت پر محبت کی جیت۔۔ پارک سرکس خواتین کی رائے

By

Published : Feb 12, 2020, 12:06 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:11 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں خواتین کے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دھرنے کو 34 دن ہوگئے

لیکن خواتین میں وہی جوش نظر آیا جو پہلے دن تھا۔ وہیں آج پارک سرکس میں خوشی کا ماحول بھی تھا۔ دہلی اسمبلی الیکشن کے نتائج کو دھرنے پر بیٹھی خواتین نے نفرت پر محبت کی جیت قرار دیا۔

دہلی الیکشن نتائج نفرت پر محبت کی جیت۔۔ پارک سرکس خواتین کی رائے

آج بڑی تعداد میں دھرنے پر خواتین موجود تھیں اور اسی طرح پر امن تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دھرنے میں بیٹھی خواتین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ہر روز پارک سرکس میدان سماجی کارکن اور رہنمائے نسواں کی روح رواں تبسم صدیقہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج پر امن طور پر جاری ہے۔

دہلی الیکشن نتائج نفرت پر محبت کی جیت۔۔ پارک سرکس خواتین کی رائے

لیکن ان احتجاج و مظاہرے کو بدنام کرنے کی کوشش جاری ہے لیکن ہم اسی طرح پر امن تحریک جاری ہیں اور دہلی کے مسلم قابل تعریف ہیں کہ اتنے تشدد کے بعد بھی رد عمل نہیں کر رہے ہیں۔

وہیں انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ یہ نفرت پر محبت کی جیت ہے نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیا جاتا ہے بلکہ نفرت کا جواب محبت ہے ملک کے لوگ ترقی چاہتے ہیں۔

دہلی الیکشن نتائج نفرت پر محبت کی جیت۔۔ پارک سرکس خواتین کی رائے

تعلیم چاہتے ہیں جامعہ میں جو ہوا وہ قابل مذمت ہے اور کولکاتا کے لوگ اس کی مذمت کرتے ہیں ہم سب خواتین اس کی مذمت کرتے ہیں اور ہم پر احتجاج و تحریک کے حامی ہیں اور جامعہ کے طلباء کے ساتھ ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details