اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے مد نظر پارک سرکس دھرنا سات افراد تک محدود - پارک سرکس میدان

حکومت کی جانب سے ریاست کو کورونا وائرس کو وبائی شکل اختیار کرنے سے روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کے مد نظر پارک سرکس میدان میں جاری دھرنے کو سات افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارک سرکس میدان میں آئندہ 31 مارچ تک علامتی طور پر دھرنا جاری رہے گا۔

لاک ڈاؤن کے مد نظر پارک سرکس دھرنا  سات افراد تک محدود
لاک ڈاؤن کے مد نظر پارک سرکس دھرنا سات افراد تک محدود

By

Published : Mar 23, 2020, 10:55 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گذشتہ 77 روز سے جاری دھرنے کو کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آئندہ 31نارچ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے مد نظر پارک سرکس دھرنا سات افراد تک محدود

واضح رہے کہ کورونا وائرس کو وبائی شکل اختیار کرنے سے روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے 23 مارچ سے آئندہ 31 مارچ تک پورے ریاست کو کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس درمیان کہیں بھی بھیڑ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی وہیں خوردنی اشیاء میڈیکل سروس ہی جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے مد نظر پارک سرکس دھرنا سات افراد تک محدود

تمام طرح کی گاڑیوں کی نقل وحمل پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ضروری حالات میں پی گاڑیوں کی آمد وراثت کی اجازت دی جائے گی۔حکومت کے اس ہدایت کے مد نظر پارک سرکس میدان میں جاری دھرنے کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

31 مارچ تک پارک سرکس میدان میں دھرنے کی جگہ پر کسی طرح کی بھیڑ اکٹھا نہیں کی جائے گی صرف سات افراد ہی دھرنے پر بیٹھیں گے۔

لاک ڈاؤن کے مد نظر پارک سرکس دھرنا سات افراد تک محدود

اس کے علاوہ کسی کو وہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مائک کا بھی استعمال پوری طرح بند رہے گا۔دھرنے پر بیٹھنے والی خاتون رتنا ساہا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نہایت مہلک ہے معاشرے کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے پارک سرکس میدان میں گذشتہ 77 روز سے جاری دھرنے کو سات افراد پر محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جو دھرنے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو وہ اپنی کوئی چیز یہاں رکھ سکتے ہیں جیسے اپنا چپل جوتے یا کپڑے علامت کے طورپر رکھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details