اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعلی کو پروٹوکول کے تحت مدعو کیا گیا تھا'

کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو کی افتتاحی تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مدعو نہ کرنے کے سلسلے میں کولکاتا میٹرو ریلوے کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 11 فروری کو کولکاتا میٹرو کے ایک اعلی عہدیدار نے نبنو جا کر وزیراعلی ممتا بنرجی کو مدعو کیا تھا اور 12 فروری کو وزیراعلی کو تحریری طور پر دعوت نامہ بھیجا تھا۔ یہ دعوی کولکاتا میٹرو کی رابطہ عامہ کی اہلکار اندرانی بنرجی نے کیا ہے۔

'وزیر اعلی کو پروٹوکول کے تحت دعوت دی گئی تھی'
'وزیر اعلی کو پروٹوکول کے تحت دعوت دی گئی تھی'

By

Published : Feb 13, 2020, 10:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:26 AM IST

مغربی بنگال کے سالٹ لیک میں ایسٹ ویسٹ میٹرو کا افتتاح کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ ہو گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کولکاتا میٹرو ریلوے پر ریاستی حکومت نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مدعو نہیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

'وزیر اعلی کو پروٹوکول کے تحت دعوت دی گئی تھی'

اس کو لیکر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور اس پر ردعمل کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے ۔ اس تنازعے کو مزید مبہم کرتے ہوئے کولکاتا میٹرو ریلوے کی رابطہ عامہ کی اہلکار اندرانی بنرجی کہا کہ پروٹوکول کے تحت وزیر اعلی کو مدعو کیا گیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 فروری کو کولکاتا میٹرو ریلوے کے ایک اعلی عہدیدار نے نبنو جاکر اس،سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی سے بات کیا تھا اور 12 فروری کو صبح 11بجے دعوت نامہ تیار کیا گیا تھا۔

'وزیر اعلی کو پروٹوکول کے تحت دعوت دی گئی تھی'

ر پھر دعوت نامہ نبنو بھیجا گیا وہیں دوسری جانب ترنمول کانگریس دوسرے وزراء کو دعوت نامہ موصول ہوا ان میں کاکولی گھوش دستیدار، دمکل وزیر سجیت بوس اس کے علاوہ بدھان نگر کی مئیر کرشنا چکرورتی کے علاوہ برسر اقتدار جماعت کے متعدد رہنماؤں کو دعوت دی گئی تھی

لیکن ان تمام رہنماؤں نے افتتاحی تقریب کا بائکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کو ممتا بنرجی جب وزیر ریلوے تھی تو اس وقت اس کا اعلان کیا گیا تھا 13 برسوں بعد اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے افتتاحی وزیر ریلوے پیوش گوئل کریں گے ۔


Last Updated : Mar 1, 2020, 6:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details