اردو

urdu

مغربی بنگال میں سب کے لئے معیاری تعلیم کا مطالبہ

بنگال کی ایک بڑی آبادی معیاری تعلیم سے دور ہے خصوصی طور پر بنگال کے دیہاتوں میں معیاری تعلیم کا ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔اس مسئلے سے سب سے زیادہ بنگال کے مسلمان متاثر ہیں۔ مرشدآباد اور مالدہ مسلم اکثریتی والے اضلاع ہیں جہاں ایک بھی یونیورسٹی نہیں ہے جبکہ برسوں سے یہاں کی عوام اس کا مطالبہ کر رہی ہے سوسیو ایجوکیشنل ریشرچ سنٹر نام کی ایک تنظیم کی جانب سے بنگال میں سب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور تعلیمی نظام پر لگاتار سنجیدگی سے نظر رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 12, 2020, 9:28 PM IST

Published : Mar 12, 2020, 9:28 PM IST

مغربی بنگال میں سب کے لئے معیاری تعلیم کا مطالبہ
مغربی بنگال میں سب کے لئے معیاری تعلیم کا مطالبہ

بھارت کا تعلیمی نظام متعدد مسائل سے دوچار ہے جن میں تعلیم تک رسائی، معیاری تعلیم، ہر خاص وعام کے لئے تعلیم میں حصے داری، انسانی اقدار کی کمی، اور نفرت انگیز موضوعات ان سب مسائل سے بھارت تعلیمی نظام متاثر ہے۔

مغربی بنگال میں سب کے لئے معیاری تعلیم کا مطالبہ

آج ہی سے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔ اس میں مساوات ہر کسی کے لئے تعلیم حاصل کرنے کی آسانی اور مواقع کا ہونا ضروری ہے۔

کولکاتا میں آج ایک فلاحی تنظیم سوسیو ایجوکیشنل ریشرچ سینٹر کی جانب سے مغربی بنگال میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کا دعوی کرتےہوئے ان مسائل سے دو چار نظام تعلیم پر سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مغربی بنگال میں سب کے لئے معیاری تعلیم کا مطالبہ

تنظیم کے ڈائریکٹر سید احمد مزکر کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں بھی موجودہ تعلیمی نظام پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہماری کوشس صرف اقلیتوں تک محدود نہیں ہوگی بلکہ ہر فرد کے لئے معیاری تعلیم کا حصول ہمارا مقصد ہے۔

بنگال کے متعدد علاقوں میں رہنے والے غریب عوام کی معیاری تعلیم تک رسائی آج بھی مشکل ہے اور حکومت کی طرف سے بھی کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں ہوتی ہے۔

ہماری تنظیم حکومت کو ان مسائل پر توجہ مرکوز کرانے کے علاوہ نئی نسل کو ریشرچ اور علمی صلاحیتوں کو ابھارنے پر بھی کام کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

wbkol

ABOUT THE AUTHOR

...view details