اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر چودھری کے لئے زیڈ کیٹگری تحفظ فراہم کرنے مطالبہ - کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری

کانگریس کے رہنما ادھیر چودھری کے دہلی رہائش گاہ پر شرپسندوں کے حملے کے خلاف آج پورے بنگال میں یوتھ کانگریس کی جانب سے اس،حملے کی خلاف احتجاج کیا گیا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔

ادھیر چودھری کے لئے زیڈ کیٹگری تحفظ فراہم کرنے مطالبہ
ادھیر چودھری کے لئے زیڈ کیٹگری تحفظ فراہم کرنے مطالبہ

By

Published : Mar 4, 2020, 9:35 PM IST



کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کے دہلی رہائش گاہ پر شرپسندوں کی جانب سے حملے کے خلاف آج مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں احتجاج کیا گیا۔

ادھیر چودھری کے لئے زیڈ کیٹگری تحفظ فراہم کرنے مطالبہ

کولکاتا میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شاداب خان کی جانب سے اس حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ سنٹرل ایونیو کو کانگریسی کارکنان نے بند کر دیا۔ تقریبا آدھے گھنٹے تک پورا ایم جی روڈ اور سنٹرل ایونیو کراسنگ پر یوتھ کانگریس کے کارکنان دھرنے پر بیٹھے رہے ۔ دھرنے میں ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عبدالمنان بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ کانگریس کے ایم ایل اے منوج چکرورتی بھی موجود تھے ۔یوتھ کانگریس کے کارکنان نے دہلی فسادات اور کانگریس کے رہنما اور مالدہ کے ایم پی ادھیر رنجن چودھری کے رہائش گاہ پر حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفی کا مطالبہ کیا ساتھ ہی ادھیر چودھری کو زیڈ کیٹگری کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھیر چودھری کے لئے زیڈ کیٹگری تحفظ فراہم کرنے مطالبہ

ملزمین کی گرفتاری تک اسی طرح احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہاکہ جس طرح سے دہلی میں اتنے بڑے رہنما پر دن کی روشنی میں شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

اس،سے واضح ہوتا ہے کہ دہلی میں تحفظ کا کیا حال ہے ۔ ہم اپنے رہنما پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ان کو زیڈ کیٹگری کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو لوگ پارلیمنٹ میں حق بات کر رہے ہیں ان کی سیکیورٹی کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے اور فساد برپا کرنے والوں کو وائی کیٹگری کا تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details