مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی آب و تاب کے ساتھ قائم ہے۔ یہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے شام ہوتے ہی خواتین بڑی تعداد میں جمع ہو جاتی ہیں ۔
پارک سرکس میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کا تحریک جاری رکھنے کا عزم پہلے ہی دن کی طرح تازہ دم نظر آتی ہیں ۔ پر جوش ہوکر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتی ہیں ۔ کئی خواتین ایسی ہیں جو پہلے دن سے ہی اپنے پورے اہل خانہ کے ساتھ دھرنے میں شامل ہو رہی ہیں۔ وہیں اس تحریک میں اہم رول ادا کرنے والی عصمت جمیل جو گردے کی عارضہ میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی آس تحریک کی قیادت کررہی ہیں۔
پارک سرکس میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کا تحریک جاری رکھنے کا عزم ان کے شوہر محمد جمیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ عصمت جمیل ایک پر عزم خاتون ہیں اتنی بڑی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے گردے ٹرانس پلانٹ ہو چکے ہیں اس کے باوجود وہ پورے عزم کے ساتھ اس تحریک کی قیادت کر رہی ہیں
پارک سرکس میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کا تحریک جاری رکھنے کا عزم انہوں نے کہاکہ مجھے بہت فخر ہے ان پر اس کے علاوہ وہ اس درمیان گھر کا خیال بھی رکھتی ہیں ہمارے بچے بھی ان کے ساتھ اس تحریک میں شامل ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ میری اہلیہ نے اتنا بڑا کام کیا اور میں اپنی اہلیہ کے حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا اور ہم لوگ تب تک تحریک جاری رکھیں گے جب تک حکومت اس متنازعہ قانون کو واپس نہیں لیتی ہے۔