اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا پولیس کی انسان دوستی - کولکاتا پولس کی انسان دوستی

پورے ملک میں آئندہ 14 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کے مد نظر لوگوں کو گھروں میں مقید رکھنے کے لئے پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔جہاں ایک طرف پولیس لوگوں کے ساتھ اس قانون پر عمل کرانے کے لئے سختی سے پیش آ رہی ہے تو وہیں ضرورت مندوں کی مدد کر کرے انسان دوستی کی مثال بھی پیش کررہی ہے۔ایک بیمار بچی اور اس کے والدین کو گھر جانے کے لئے گاڑی کا انتظام کیا۔بچی کی ماں نے کولکاتا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

کولکاتا پولس کی انسان دوستی
کولکاتا پولس کی انسان دوستی

By

Published : Mar 25, 2020, 8:53 PM IST

Updated : Mar 25, 2020, 10:44 PM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 21 روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔اس درمیان لوگوں کو ان کے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے اور بغیر ضرورت کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔

کولکاتا پولس کی انسان دوستی

اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے۔پولیس کو لوگوں کو گھروں میں مقید رکھنے میں کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔

ایک طرف جہاں پولیس لوگوں سے سختی کے ساتھ پیش آ رہی ہے تو وہیں ضرورت مندوں کی مدد کر کے انسان دوستی کی مثال بھی پیش کر رہی ہے۔کولکاتا کے راجا بازار میں ایک ماں اپنی بیمار بچی کے ساتھ گھر جانے کے لئے بے چین نظر آ رہی رہی تھی۔

کولکاتا پولس کی انسان دوستی

راجا بازار موڑ پر ڈیوٹی پر موجود اے دی پی آصف جمال نے ان کی مدد کی اور وہاں سے گزرے والی کئی گاڑی والوں سے اس ماں اور ان کی تین سالہ بچی کو گھر تک پہنچانے کی گزارش کرتے رہے بالآخر ایک ایمبولینس ان کو گھر تک پہنچانے پر رصا،مند ہو گیا۔

اس لاک ڈاؤن کے دوران کئی لوگ راستے میں پھنسے ہوئے اور اپنے گھر نہیں جا پارہے ہیں۔اس خاتون نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ وہ اپنی بچی کو کے ساتھ گزشتہ گیارہ دونوں سے پھول بگان بچہ اسپتال میں بھرتی تھی اور آج اس کی اسپتال سے چھٹی ہو گئی

کولکاتا پولس کی انسان دوستی

لیکن وہ گھر نہیں جا پا رہی تھی اور راجا بازار موڑ پر کسی طرح گھر جانے کے لئے گاڑی کا انتظار کر رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ام کی بچی کو جانڈیس اور ٹائفائد ہوگیا تھا پولس نے ہماری بہت مدد کی ہے انہوں کولکاتا پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔وہ پارک سرکس لوہا پل کے پاس رہتی ہیں۔

Last Updated : Mar 25, 2020, 10:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details