اردو

urdu

ETV Bharat / state

Conspiracy Is Going On To Shut Alia University: عالیہ یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے: طلباء یونین - عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ بدتمیزی

عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے میں آج عالیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلباء نے احتجاج کیا ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے کی آخر غیاث الدین ملا اور اس کے ساتھیوں میں کہاں سے ہمت آئی۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنما شامل ہیں۔ ورنہ یونیورسٹی میں داخل ہو کر یہ سب کرنے کی ہمت کوئی کیسے کرسکتا ہے۔ غیاث الدین ملا کے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے روابط ہیں۔ Conspiracy Is Going On To Shut Alia University

students union
طلبا کی تنظیم

By

Published : Apr 5, 2022, 3:10 PM IST

عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے میں آج عالیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلباء نے احتجاج کیا ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے کی آخر غیاث الدین ملا اور اس کے ساتھیوں میں کہاں سے ہمت آئی اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنما شامل ہیں۔ ورنہ یونیورسٹی میں داخل ہو کر یہ سب کرنے کی ہمت کوئی کیسے کرسکتا ہے۔ غیاث الدین ملا کا ترنمول کانگریس کے رہنما سے ربط ہے۔ Conspiracy Is Going On To Shut Alia University

ویڈیو


عالیہ یونیورسٹی میں جاری تنازعات کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ جو بھی ہوا اس پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وی سی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں کہا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی میں جو بھی ہوا۔ Conspiracy Is Going On To Shut Alia University اس میں باہری طاقتوں کا ہاتھ ہے غیاث الدین ملا اور ان کے ساتھیوں کو باہر سے حمایت مل رہی ہے۔ عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کا کہنا ہےکہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنما کا نام سامنے آیا ہے۔ طلباء کی جانب سے ایک وائرل آڈیو ٹیپ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے جس میں دو لوگوں کی آواز ہے جو عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں ان کے نام جوئل رانا اور صاحب صدیقی ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ترنمول کانگریس چھاتر پریشد سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس وائرل آڈیو کلپ میں ایک شخص دوسرے سے کہہ رہا ہے کہ غلام ربانی اور بابی دا نے کہہ دیا ہے کہ مجھے ایک ہفتے کا وقت دو نیا وی سی آئے گا تم کو میں بتا ریا ہوں کون آ رہا ہے یہ بھی معلوم ہے لیکن وہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔وہ شایانی گھوش سے رابطہ کرکے ابھیشیک بنرجی سے رابطہ کرنا چاہ رہے ہیں۔اور اپنا معیار بڑھانا چاہتا ہے۔ لیکن اس کو تاریخ دے دی گئی ہے۔ایک ہفتے میں اس کو نکلنا ہوگا۔Conspiracy Is Going On To Shut Alia University
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے یونیورسٹی کے طالب علم نسیم نواز سے بات کی انہوں نے بتایا کہ عالیہ یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے اور ان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی اس سلسلے میں ایک آڈیو کلپ سامنے آئی ہے۔ جن لوگوں نے یہ کام انجام دیا ہے ان کو باہر سے مدد مل رہی ہے۔اس آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر اقلیتی امور کے وزیر غلام ربانی ،فرہاد حکیم اور ایم پی ندیم الحق کا بھی نام سامنے آیا ہے یہ آڈیو کلپ عالیہ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے درمیان بات چیت کی یے۔ عالیہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ وی سی کے ساتھ بدسلوکی معاملے میں غیاث الدین منڈل کو گرفتار کر لیا گیا یے لیکن طلباء کا کہنا ہے کہ پس پردہ جو لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں ان کو بھی گرفتار کرنا ہوگا۔Conspiracy Is Going On To Shut Alia University

ABOUT THE AUTHOR

...view details