ریاست مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے لگاتار ممتا بنرجی کی حکومت پر ریاست میں کورونا وائرس کے مد نظر صورتحال کے حقائق کو چھپانے لا الزام لگا رہی ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومت کے رپورٹ میں تضاد ریاست میں کورونا وائرس کی صورت حال پر ریاستی حکومت کی رپورٹ اور مرکزی حکومت کی رپورٹ میں تضاد سامنے آنے کے بعد سے بی جے پی نے ریاستی حکومت پر ایک بار پھر سخت لہجے میں نکتہ چینی شروع کردی ہے .
بی جے پی کے رہنما راہل سنہا کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کوورنا وائرس سے متعلق کو شروع سے ہی چھپا رہی ہے۔پہلے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد ،پھر مرنے والی کی تعداد اور اب ریڈ زون کے معاملے میں ان کا جھوٹ سامنے آیا ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومت کے رپورٹ میں تضاد حکومت لگاتار اس معاملے میں جھوٹ بول رہی ہے۔انہوں نے کہا کیوں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے رپورٹ میں اتنا تضاد ہے ۔پہلے تو اعداد و شمار کے معاملے ریادتی حکومت حقائق چھپاتی رہی اب ریڈ زون کے معاملے بھی ان کا جھوٹ سامنے آیا ہے۔
ریاستی حکومت بتا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک حالات والے چار اضلاع ہیں جن کو رید زون میں رکھا گیا ہے جبکہ مرکزی حکومت کی رپورٹ کے مطابق ایسے دس اضلاع ہیں جو رید زون میں ہیں۔
راہل سنہا نے کہا کہ اس طرح سے حقائق چھپانے نے سے بیماری اور بڑھے گی کم نہیں یوگی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریادت کے لوگوں کو مڈکل میں ڈال رہی ہیں۔
ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرے۔ریاستی محکمہ صحت مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔