مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں سی پی آئی کے سہ روزہ قومی کونسل میٹنگ ہوئی۔اس میں شرکت کے لئے پہنچے پارٹی کے سیکرٹری اتل انجان نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں پولس کی کارروائی اور پھر جامعہ کے پاس گولی چلائے جانے کے واقعات رونما ہوئے۔
اس پر انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جامعہ میں جس طرح سے پولس نے کارروائی کی طلباء کو زدوکوب کیا۔ اس کی چہار جانب سے مذمت کی گئی لیکن طلباء کی اس تحریک نے ملک گیر تحریک کی صورت اختیار کرلی اور طلباء تحریک کو ایک نئی پہچان دی ہے ۔
پورے ملک کے طلباء اس تحریک سے جڑ چکے ہیں۔ جامعہ سے شروع ہونے والی تحریک جادب پور تک پہنچ گئی لاکھوں طلباء سڑکوں پر اتر گئے یہ بتانے کے لئے سی اے اے مذہبی منافرت پر مبنی قانون ہے۔ وہ لوگوں کو بانٹنے کی سیاست ہے اور شاہین باغ میں بھی ایک تاریخی تحریک جاری ہے۔