وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ این آر سی کے نام پر عوام کو خوف ہراس میں مبتلاکیا جارہا ہے۔
مگر میں عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ این آر سی کی وجہ سے وہ خوف میں مبتلا نہ ہوں۔
کالی پوجا پر حکومت کا اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ بنگال میں جب تک وہ ہیں این آر سی کسی بھی صورت میں نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سرکاری عملہ کو ایک دن کی اضافی چھٹی کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ کالی پوجا 27 اکتوبر کو ہورہا ہے جو اتوار کا دن ہے۔
اس کے پیش نظر وزیرا علیٰ نے اس کے اگلے دن پیر کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب چھٹ پوجابھی 3 نومبر کو ہی ختم ہونے والا تھا جو اتوار کا دن ہے۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی چھٹ پوجا کی تعطیل اگلے دن پیر یعنی 4 نومبر کو دینے کا اعلان کیاتھا۔
وزیرا علیٰ نے یہ اعلان کابینہ کی میٹنگ کے بعد کیا تھا۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین کے ایک طبقے نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرا علیٰ پے کمیشن کی ادائیگی پر توجہ دینے کے بجائے چھٹیوں میں اضافہ کرکے خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔