کولکاتا: مغربی بنگال میں جلد ہی پنچایت الیکشن 2023 ہونے والا ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی تیاریوں کو پختہ بنانے میں مصروف ہیں ۔سیاسی جماعتوں کے لئے یہ حکمت عملی بنانے کا وقت ہے۔WB CPIM Leader Mohammad Salim Says Upcoming Panchayat Election Huge Challenge For Left Front
سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم پنچایت انتخابات کو لے کر دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2018 اور 2023 ایک جیسے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے زور دار انداز میں یہ بھی کہا کہ لفٹ فرنٹ والے خالی آوازیں نہیں نکالتے۔
محمد سلیم کی آواز میں یہ بھی سنائی دے رہا تھا کہ آنے والے پنچایت انتخابات لفٹ فرنٹ کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس دن پرمود داس گپتا بھون میں سی پی ایم کے ترجمان اخبار گنساکتی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب تھی۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری کو وہاں پنچایت کی تیاریوں کے بارے میں پیغام دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ محمد سلیم نے کہاکہ پنچائت انتخابات آگے ہے اور اس کی تیاری جاری ہے۔ لفٹ فرنٹ کے لئے یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس مرتبہ پنچایت انتخابات کے نتائج سے ریاست کے مستقبل کی سمت طے ہو سکتا ہے ۔حکومت آج جس دروازے کو کھول رہی ہے وہ ایسا نہیں ہے۔ لوگوں تک پہنچنے کے لئے ادارہ جاتی انتظامات کئے گئے تھے۔