اردو

urdu

ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Chaudhary Slams Government مغربی بنگال میں اغوا اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث

مرشدآباد ضلع کے بہرام پور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مغربی بنگال میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ تمام اضلاع میں اغوا کی وارداتوں میں اضافے پر سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ MP Adhir Choudhry slam West Bengal Govt

By

Published : Sep 13, 2022, 1:35 PM IST

مغربی بنگال میں اغوا اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث
مغربی بنگال میں اغوا اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرام پور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نےکہاکہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ریاست میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں مغربی بنگال میں جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔West Bengal Congress President Adhir Choudhry slam Govt Over Crime Record Rate

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ باگوہاٹی میں اغوا کے بعد جوڑا قتل، بیربھوم ضلع کے الم بازار میں اینجنئرنگ طالب علم کے اغوا اورا س کے بعد قتل کے واقعے نے سیکیورٹی انتظامات کی پول کھول کررکھ دی ہے۔یہ وہ معاملہ ہے جو میڈیا میں آیا ایسے کتنے ہی معاملے ہیں جس کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں چلتا ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے جنوبی 24پرگنہ،شمالی24 پرگننہ، ندیا،ہوڑہ اور مرشدآباد میں قتل اور اغوا کے معاملے پیش آچکے ہیں لیکن ان معاملات کومیڈیا تک پہنچنے نہیں دیا گیا ہے ۔اگر تمام معاملات میڈیا تک پہنچتے ہیں تو بنگال کے لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ مغربی بنگال میں سیکیورٹی انتظامات کی صورتحال کیسی ہے۔

مغربی بنگال میں اغوا اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ تشویش کا باعث

ان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ان سب باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہیں صرف اقتدار سے مطلب ہے ۔انہوں نے مغربی بنگال میں سیکیورٹی انتظامات میں بہتری کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال میں بہتربنانے کے لئے پولیس کو کوئی ہدایت دی ہے یانہیں کسی کوکچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee مغربی بنگال بین الاقوامی ثقافتی سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگا

کانگریس کے سنئیر رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی کوجیل میں بند رکن اسمبلی انوبرتا منڈل اور پارتھو چٹرجی کی فکرہے۔وہ ریاست کی سیکیورٹی صورتحال پر کم بدعنوانی کے الزام میں گرفتار لوگوں کے بارے میں زیادہ باتیں کرتے ہیں۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ممتابنرجی ہی ریاست میں سیاسی اتھل پتھل کی ذمہ دار ہیں۔ وہ کبھی بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں تو کبھی آر ایس ایس کی حمایت میں بات کرتی ہیں۔ان کا ان دونوں پاٹیوں سے گہرا تعلقات ہے ۔اسی بنیاد پر وہ اکثر و بیشتر ان دو پارٹیوں کو کبھی اور کبھی برا کہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details