مغربی بنگال کے سالٹ لیک سیکٹر فائیو سے سالٹ لیک اسٹیڈیم کے درمیان چلنے والی ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کے افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مد نہیں کیے جانے پرحکمراں جماعت نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
میٹرو پرجیکٹ کے افتتاحی تقریب میں ممتا مدعو نہیں ایسٹ ویسٹ میٹرو کویڈور کے افتتاحی تقریب کے اشتہار میں وزیر اعلیٰ کے نام ممتا بنرجی کانام شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اشتہار میں مرکزی وزیر پیوش گوئل اور مرکزی وزیر مملکت بابل سپریو کےنام شامل ہے ۔ اسی اشتہار کی وجہ سے مغربی بنگال کی سیاست میں ہنگامہ آ را ئی ہو گئی ہے ۔
میٹرو پرجیکٹ کے افتتاحی تقریب میں ممتا مدعو نہیں مشرقی ریلوے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے اشتہار میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نام شامل نہیں کئے جانے سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی ۔
دانشتہ طور پر وزیر اعلیٰ کا نام اشتہار سے غائب نہیں کیا گیا ہے ۔غلطی ہوئی ہے ۔اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ان دنوں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریاستی سطح پر تحریک چلارہی ہیں۔
میٹرو پرجیکٹ کے افتتاحی تقریب میں ممتا مدعو نہیں انہوں ن ے پہلے ہی اعلان کررکھا ہے کہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آ ر سی اور این آ ر پی کسی بھی قیمت پر نافذ ہونے نہیں دیا جا ئے گا۔
دوسری طرف ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کی افتتاحی تقریب کے لئے جاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے نام شامل نہیں کئے جانے پر حکمراں جماعت ترنمول کاے اراکان اسمبلی اور اراکین پارلیمان نے اس تقریب کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے