اردو

urdu

By

Published : Apr 4, 2023, 8:08 PM IST

ETV Bharat / state

WB CM Mamata Banerjee نندی گرام میں ہوئے حملے کو میں نے فراموش نہیں کیا ہے:ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مشرقی مدنی پور کے دیگھا میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دورا نندی گرام میں ان پر ہوئے حملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتخابی منظر نامہ ہٹانے کےلئے مجھ پر حملہ کیا گیا تھا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری کیوں کہ پارٹی ورکرس ہمارے ساتھ تھے ورکرس ہمارے اثاثہ ہیں ۔ان کی وجہ سے ہی ہم نے ہمت کی اور دوبار ہ انتخابی مہم چلا ئی ہے۔

نندی گرام میں ہوئے حملے کو میں نے فراموش نہیں کیا ہے:ممتا بنرجی
نندی گرام میں ہوئے حملے کو میں نے فراموش نہیں کیا ہے:ممتا بنرجی

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ پنچایت انتخابات میں مقابلہ کریں اور پارٹی کو کامیابی تک پہنچائیں ۔ دیگھا میں پارٹی ورکرز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران مجھ پر حملہ کیا گیا اور میرے پائوں ٹوٹ گئے ۔مجھے مجبوراً کلکتہ واپس جانا پڑا ۔ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور صحت یاب ہوکر وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلائی۔میرے پاؤں سوج گئے تھے۔ میرے سر میں درد تھا ، شاید دل کا دورہ پڑا تھا۔مگر میں یہ سب ہونے کے باوجود میں میدان میں آئی ۔کیوں کہ آپ لوگ پرجوش تھے ۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگوں کی غداری کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں ہمارے پارٹی ورکر س مقدما ت کا سامنا ہے۔انتخاب چوری کرکےمقابلہ نہیں کیا جاتا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 2024لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے ۔پارٹی ورکرس کے بغیر ہم کھڑے نہیں ہوسکتے ہیں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام نے بی جے پی کو ٹھکرادیا ہے۔کچھ سیٹیں انہوں نے چوری کرکے جیتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ان سیٹوں پر بات چیت نہیں کریں گے ۔میں نے ہی ان غداروں کو پالا ہے۔یہ ایسا ہی ہے کہ انسان کے گھر میں چند اچھے بچے پیدا ہوتے ہیں اسی طرح چند برے بھی پیدا ہوتے ہیں۔ وہ غنڈے ہیں، غنڈے ہیں۔ممتا بنرجی نے نام لئے بغیر ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی جانے والو ں کی سخت تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee In Khejuri مغربی بنگال میں تشدد برپا کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی مرکز میں اقتدار میں نہیں آسکے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام میں انتخابی ریلیوں میں وزیرا عظم مودی نے جس طریقے کی زبان اودیدی ، اودیدی کہہ کر بلاتےتھے۔اس کو اب تک نہیں بھولا ہوں ۔آج سی پی ایم کے لیڈران بی جے پی کے ہوگئے ہیں ۔ آج مدنی پور ضلع میںجو ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں وہ سب کچھ میرے دور میں ہوئے ہیں ۔ بائیں بازوں کے دور حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گائوں گائوں تک لکشمی بھنڈار پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مدنی پور ضلع آزادی پسندوں کا ضلع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details