اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں' - 'آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے'

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں کوئی بھی شخص آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے ورنہ اس کا نتیجہ بہت ہی بھیانک ہو سکتا ہے۔

'آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں'
'آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں'

By

Published : Mar 27, 2020, 10:50 PM IST

کوروناوائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور لوگوں کی جانیں جارہی ہیں تو ان حالات میں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں افواہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

'آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں'

خیال رہے کہ بیلیا گھاٹا آئی ڈی اسپتال کے ڈاکٹروں سے متعلق یہ افوہ پھیلائی گئی تھی کہ کچھ ڈاکٹرس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔

جبکہ اس خبر میں ممتا بنرجی نے کہا کہ جعلی خبرپھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔عام لوگوں کو اس سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ ایک آگ ہے اس سے بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

'آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں'

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو مزاق بنارہے ہیں۔ ملک اور ریاست نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اس دوران بھی چند غیر ذمہ دار لوگ افواہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details