اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Coal Scam: رکن اسمبلی شوکت ملا کے ساتھ ان کے ساتھیوں کو سی بی آئی دفتر میں حاضری کا حکم - مغربی بنگال کوئلہ گھوٹالہ

بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان سوکانت مجمدار نے کہا کہ رکن اسمبلی شوکت ملا کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کے درجنوں رہنماؤں کو کوئلہ چوری معاملے میں سی بی آئی کے دفتر میں حاضری دینی پڑے گی۔ Sukanta Majumdar Criticises Saokat Molla

West Bengal Coal Scam
رکن اسمبلی شوکت ملا کے ساتھ ان کے ساتھیوں کو سی بی آئی دفتر میں حاضری کا حکم

By

Published : May 27, 2022, 3:26 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ تھانہ علاقے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجومدار نے کہا کہ کوئلہ چوری معاملے میں ان ہی لوگوں کو سی بی آئی دفتر میں طلب کیا جا رہا ہے، جو شک کے دائرے میں ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور بی جے پی سوکانت مجومدار نے کہا کہ سی بی آئی بلاوجہ کسی بے قصوروار کو اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کے لئے کیوں بلائے گا، جس پر شک ہوتا ہے انہیں طلب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کے خلاف سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Smuggling Case: کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ٹی ایم سی رہنما شوکت ملا کو سمن جاری

ان کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی شوکت ملا کیا تھے، کیا ہیں اور کیا نہیں بالخصوص جنوبی 24 پرگنہ کے لوگوں کو اچھی طرح سے معلوم ہے۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول اور رانی گنج کے کوئلہ کانوں سے غیرقانونی طریقے سے سینکڑوں ٹرک کوئلہ رکن اسمبلی شوکت ملا کے علاقے میں آیا تھا۔ اسی بنیاد پر سی بی آئی کی ٹیم رکن اسمبلی سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details