کولکاتا:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر کو لکشمی پوجا کے موقع پر کولکاتا کے واقع اقبال پور۔مومن پور میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں ملوث سات مفرور ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کیا۔ ان سات مفرور ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 1,00,000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
اقبال پور۔مومن پور واقعے کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود این آئی کی ٹیم اس معاملے میں ملوث لوگوں کا سراغ لگانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔این آئی اے کی جانب سے اس سال جنوری میں خصوصی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں بھی کیا گیا تھا۔ 400 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں کل 14 افراد کا نام شامل کیا گیا تھا، جن میں سے سات کو این آئی اے نے گرفتار کیا تھا جبکہ دیگر سات افراد ابھی تک مفرور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں این آئی اے کی ٹیم مفرور لوگوں کی جائیداد کو ضبط کرنے کا قانونی طریقہ کار پر کام شروع کر سکتی ہے۔