مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیو بیرکپور میں بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات امن و امان کے ساتھ کرانے کے لئے سپریم کورٹ کی جانب رخ کرنا پڑا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے رہتے ہوئے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات پرامن نہیں ہوسکتے ان کی موجودگی میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
بنگال میں پرامن اسمبلی انتخابات چاہتے ہیں: ارجن سنگھ - ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی
بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ ریاست میں پرامن طریقے سے اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کرانا ہمارا اولین مقصد ہے لیکن حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کچھ اور ہی چاہتی ہے۔
رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ وزیر فرہاد حکیم کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا۔ وزیر فرہاد حکیم وہ شخص ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ کولکاتا کو منی پاکستان بنائیں گے۔ اور اسی شخص کو کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا میئر بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر فرہاد حکیم جیسے رہنماؤں کی وجہ سے مغربی بنگال کی عوام بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس بار بی جے پی اقتدار میں آئے گی۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کے خلاف احتجاجی جلوس بھی نکالا۔