بیربھوم: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شانتی نکیتن میں واقع وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدیوت چکرورتی نے کسی کا نام لیے بغیر ایک کھلے خط میں زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت تنقید کی۔ یہ خط 10 صفحات پر مشتمل ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ وشو بھارتی جیسے روایتی تعلیمی اداروں کے زوال کے لئے سابق کارکنان، اساتذہ، تعلیمی عملے اور افسران کے ساتھ ساتھ بولپور اور شانتی نکیتن کے باشندے بھی اس کیلئے ذمہ دار ہیں۔ ودیوت کا خط پیر کو وشو بھارتی کی ویب سائٹ پر شائع ہوا تھا۔
اپنے خط میں انہوں نے دانشور نوعیت کے لوگوں پر وشوا بھارتی کی پناہ گاہ کو استعمال کرتے ہوئے ادارے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ وہ بے ایمان اسکیموں کے ذریعے کسی بھی طرح سے وشو بھارتی سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔ ودیوت نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کن لوگوں کو 'پرجیوی' کہتے ہیں یا کس نے اپنی بے ایمانی اور چالوں کے ذریعے وشو بھارتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم اس خط میں انہوں نے تبصرہ کیا کہ 'وہ اپنے فائدے کے لئے وشو بھارتی کا بے رحمی سے استحصال کر رہے ہیں۔'