یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے 2018 میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ایک قرارداد کی ریکارڈنگ میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں قصوروار تینوں افراد کو جمعہ کے روز برطرف کرنے کا اعلان کیا۔
بنگال: سابق وائس چانسلر سمیت تین دیگر اہلکار برطرف - مغربی بنگال
مغربی بنگال کی وشو بھارتی یونیورسٹی نے دستاویزات سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں سابق وائس چانسلر سابوج کالی سین، سابق رجسٹرار سوگت چٹوپادھیائے اور سابق مالیاتی افسر سمت رائے کو اپنے عہدوں اور یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسفہ کے پروفیسر سابوج کالی سین کی مدت کار دو دن بعد ختم ہونے والی تھی۔ سمت رائے سنٹرل یونیورسٹی میں نباتیات کے پروفیسر تھے۔
وشو بھارتی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سمیت تین دیگر اہلکار برطرف
نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی قائم کردہ وشو بھارتی یونیورسٹی نے تینوں قصورواروں کو ایگزیکٹو کونسل سے ہٹا کر ان کے خلاف پولس میں شکایت درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
کالی سین پر الزام ہے کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کے باوجود یونیورسٹی کی قرارداد میں ردوبدل کرتے ہوئے ایگزیکٹو وائس چانسلر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔