اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتہ: شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مختلف مقامات پرتشدد مظاہرے - شمالی 24 پرگنہ ضلع

بائیں محاذ اور اس کی حلیف جماعتوں کے مزدور تنظیموں کی جانب سے بلائی گئی 24 گھنٹوں کی ہڑتال کے دوران بند حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کلکتہ: شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مختلف مقامات پرتشدد مظاہرے
کلکتہ: شمالی 24 پرگنہ ضلع کے مختلف مقامات پرتشدد مظاہرے

By

Published : Nov 26, 2020, 1:52 PM IST

مغربی بنگال میں 24 گھنٹوں کی ہڑتال کے دوران بند حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

اس دوران شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات سمیت مختلف مقامات پر بائیں محاذ اور اس کے حلیف جماعتوں کے حامیوں نے عام لوگوں کو بسوں سے اتار کر اس میں تالہ لگا دیا۔

کمال غازی موڑ پر بھی بند حامیوں نے سرکاری ٹرانسپورٹ کی خدمات متاثر کرنے کی کوشش کی جس سے مسافروں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا.

اس کے علاوہ بیرکپور, دمدم, سالٹ لیک جیسے مصروف علاقوں میں بھی بند حامیوں نے مسافروں کو سرکاری بسوں سے زبردستی اتارنے کا واقعہ پیش آیا ہے.

پولیس اور بائیں محاذ کے حامیوں کے درمیان مختلف مقامات پر تصادم کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بند حامیوں نے سرکاری گاڑیوں کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافروں کو زبردستی اتارنے کی کوشش کی۔

اس تعق سے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ بند حامیوں نے جب سرکاری ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ان کے خلاف کارروائی کی گئی، مسافروں کا کہنا ہے کہ بند حامی انہیں زبردستی بسوں سے اتار اتار کر اس میں تالہ لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی 36 مزدور تنظیم ,بائیں محاذ اور اس کی حلیف جماعتوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں, بینک, ریلوے, سمیت مختلف منافع بخش اداروں کو نجی کاری, بے روزگاری اور کسان بل کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details