مغربی بنگال میں بجلی سربراہ کرنے والی کمپنی سی ایس سی ای نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پی یوتھ کی جانب سے آج محکمہ کے صدر دفتر وکٹوریہ ہاؤس تک احتجاجی مارچ نکالی گئی۔
پولیس نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور بھیڑ بے قابو ہوگئی۔
بھیڑ کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔
برقی شرح میں اضافہ کے خلاف بی جے پی کا پرتشدد احتجاج ریلی کی قیادت بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر لاکٹ چٹرجی، راجو بنرجی اور سیانتن باسو کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق بی جے پی کارکنوں نے بریکیڈ کو توڑ دیا اور پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد بی جے پی کے متعدد حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔