اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vijay Hazare Trophy شہباز احمد کی آل راونڈر کارکردگی کی بدولت بنگال کی جیت - بنگال اور سروس کی ٹیموں

وجے ہزارے ٹرافی میں بنگال نے شہباز احمد کی شاندار آل راونڈر کارکردگی کی بدولت سروسز کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 47 رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ Shahbaz Ahmed All Round Performance

شہباز احمد کی شاندار آل راونڈر کارکردگی کی بدولت بنگال فاتح
شہباز احمد کی شاندار آل راونڈر کارکردگی کی بدولت بنگال فاتح

By

Published : Nov 21, 2022, 5:25 PM IST

کولکاتا:جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں واقع جے ایس سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مغربی بنگال اور سروسز کی ٹیموں کے درمیان وجے ہزارے ٹرافی 2022 کے الیٹ گروپ ای میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ Shahbaz Ahmed All Round Performance Help Bengal To Register Second Win In A Row

سروسز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال نے چار وکٹوں کے نقصان پر 426 رن بنائے۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں سروس کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 379 رن ہی بنا سکی ۔سروسز کی جانب سے ارجن شرما (7رن)،رجت پالی وال(65 رن)،دیویندر لوچاپ(58)،شبھم رویہلا(57رن) اور انوج گپتا(51) رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

بنگال کی جانب سے شہباز احمد دس اوورز میں 58 رن دے کر 4 وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے اس کے علاوہ پردیپتا پرمانک کو تین اور ریتک چٹرجی کو ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل سروس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال کے سلامی بلے باز سدیپ کمار گرامی(162) اور کپتان ابھیمنو ایشورن(122) نے شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کےلئے 298 رنوں کی عمدہ شراکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Jagadeesan Breaks World Record این جگدیش نے 277 رنز بنا کر کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم

آل راونڈر شہباز احمد نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 59 رن،منوج تیواری 8 گیندوں پر 20 رن اور ریتک چٹرجی 12 گیندوں پر 31 رنوں کی جارحانہ اننگز کھیلی۔بنگال نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 426 رن بنا ئے۔

ایلیٹ گروپ ای میں بنگال اس جیت کی بدولت 6 میچوں میں 14 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔Vijay Hazare Trophy:Shahbaz Ahmed All Round Performance Help Bengal To Register Second Win In A Row

ABOUT THE AUTHOR

...view details