کولکاتا:تمل ناڈو نے وجے ہزارے ٹرافی گروپ ای مقابلے میں بنگال کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔آج یہاں گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے بیٹنگ کرنے اتری بنگال کو تمل ناڈو کے گیند بازوں کے سامنے کڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے چار اوور میں 12 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں، لیکن اس کے بعد ابھیشیک پوریل (14)، انوشٹپ مجومدار (11)، شاکر حبیب گاندھی (19) اور شہباز احمد (20) سبھی نے اچھی شروعات کی۔ لیکن بنگال کو بڑی اننگ میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 23.4 اوورز میں 84 رنز پر سمٹ گئی۔
تمل ناڈو کی جانب سے سندیپ واریر نے 23 رن پر چار وکٹیں حاصل کیں، ٹی نٹراجن نے 20 رن پر دو، بابا اپراجیت نے 18 رن دے کر دو، آر سائی کشور اور ورون چکرورتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔