اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی شہرت یافتہ موسیقار راشد خان انتقال کر گئے - موسیقار راشد خان

Ustad Rashid Khan Passes away کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج عالمی شہرت یافتہ موسیقار راشد خان کا 55 سال کی عمر میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر میں مبتلا تھے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے استاد راشد خان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ موسیقار رشید خان انتقال کر گئے
عالمی شہرت یافتہ موسیقار رشید خان انتقال کر گئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 6:29 PM IST

Updated : Jan 9, 2024, 8:55 PM IST

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج عالمی شہرت یافتہ موسیقار راشد خان کا 55 سال کی عمر میں آج انتقال ہوگیا۔ انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن آح صبح ان کی موت ہوگئی۔وہ کینسر میں مبتلا تھے۔

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر میں سرکاری پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو استاد راشد خان کے انتقال کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی ممتا بنرجی درمیان میں ہی پروگرام چھوڑ کر کولکاتا کے نجی ہسپتال پہنچیں۔ انہوں نے راشد خان کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے استاد راشد خان کی موت کو لے کر نامہ نگاروں کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔ ممتابنرجی نے کہاکہ استاد راشد خان نہ صرف ایک کامیاب موسیقار تھے بلکہ ایک اچھے انسان بھی تھے۔ راشد خان مجھے ماں کہہ کر پکارتے تھے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم بھی استاد راشد خان کی موت کی اطلاع پر ہسپتال پہنچے اور تعزیت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر افسران اور سابق بیورو کریٹس کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا زیادہ ضروری

استاد راشدخان کی موت کی خبر منظر عام ہوتے ہی موسیقی کی دنیا میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ استاد راشد خان کی پیدائش اترپردیش کے بدایوں میں ہوئی تھی۔ 2006 میں پدم سری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔2012 میں انہیں بنگو بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس کے ساتھ 2022 میں استاد راشد خان کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نواز گیا۔

Last Updated : Jan 9, 2024, 8:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details