اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو زبان کے فروغ کے لیے مغربی بنگال اردو اکادمی کوشاں - west bengal

مغربی بنگال اُردو اکادمی کے کارگزار چیئرپرسن سید شہاب الدین حیدر کا کہنا ہے کہ یہاں 60 فیصد لوگ اردو بولنے بستے ہیں۔

سید شہاب الدین حیدر

By

Published : Jul 4, 2019, 10:45 PM IST

چیئرپرسن سید شہاب الدین حیدر کا کہنا ہے کہ یہاں بعض اضلاع ایسے ہیں جہاں 30 سے 40 فیصد اردو بولنے لوگ آباد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے مغربی بنگال اُردو اکادمی کوشاں ہیں، اس کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سید شہاب الدین حیدر نے کہا کہ اکادمی کی جانب سے ہر برس 3500 طلباء کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ 1200 طلباء کو بک گرانٹ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیمینار کے اردو ادب کے پروگرام کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مصنیفین کو ان کے مسودہ پر مالی تعاون دیا جاتا ہےوہیں ان کی شائع شدہ کتابوں پر انعامات دئے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال میں اب اردو میڈیم اسکولوں میں بچوں کو پڑھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اردو رسم الخط سب سے زیادہ آب و تاب کے ساتھ بنگال میں موجود ہے اور دوسری ریاستوں کے بنسبت بنگال میں اردو زبان کی حالت بہت بہتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details