اترپردیش کے بشیرگنج تھانہ کے تحت بشیر محلے میں زمین پر قبضہ کو لیکر دو خاندانوں میں جھڑپ ہو گئی ۔ اس جھڑپ میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
زمین کے معاملے کو لیکر دو فریقین میں تصادم، ایک زخمی متاثرہ نرہو پرساد نے بتایا کہ اپنے گھر کے باہر صفائی کر رہا تھا کہ اچانک دو تین لوگ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آۓ اور اچانک دھاردار اسلحہ سے جان لیوا حملہ کرکے زخمی کر دیا۔
گھر والے جب تک کچھ سمجھ پاتے حملہ ور فرار ہو گئے۔ ان کا الزام ہے کہ پڑوسی نے میرے کھیت پر قبضہ کر لیا ہے۔ اب وہ مجھے و میرے گھر والوں کو مار کر زمین پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
زمین کے معاملے کو لیکر دو فریقین میں تصادم، ایک زخمی متاثر افراد نے کہا کہ اس سے قبل بھی مجھ پر حملہ ہو چکا ہے۔ میں نے پولیس میں کئی مرتبہ شکایت کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ پولیس سرکل آفیسر تریمبک ناتھ دوبے نے بتایا کہ دو گروپوں میں تصادم ہوا۔اس میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ۔ جس کو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہےاور یہ معاملہ زمین کو لیکر ہے ۔