مغربی بنگال میں ایس ایس سی كے ذریعہ پرائمیری اور اپر پرائمیری اسكولوں میں تقرری میں بدعنوانی كے معاملے میں ترنمول كانگریس سے معطل رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی كی گرفتاری كے بعد جانوروں كی اسمگلنگ كے معاملے كی تفتیش میں عدم تعاون كرنے كے الزام میں گرفتار ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كو لے كر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔unknwon man threat letter to asansol cbi special court judge in bengal
حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كے یكے بعد دیگرے رہنماوں پر سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریكٹریٹ كی گرفت مضبوط ہونے كے بعد اپوزیشن جماعتوں كی جانب سے ریاستی حكومت كو گھیرنے كی كوشش تیز كردی ہے۔
اسی درمیان آسنسول میں سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو ترنمول كانگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی ضمانت منظور نا كرنے كی صورت میں منشیات كے معاملے میں پھنسانے كی دھمكی دی گئی ہے۔ جج كودھمكی آمیز خط موصول ہونے كے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔
ذرائع كے مطابق سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو نامعلوم شخص نے دھمكی آمیز خط ملا ہے۔جج كودھمكی آمیز خط ملنے كے بعد مغربی بنگال كی سیاست سرگرم ہوگئی ہے۔نامعلوم شخص نے سی بی آئی كی اسپیشل كورٹ كے جج كو انوبرتا منڈل كو ضمانت نہیں دیئے جانے پر انہیں منشیات كے جھوٹے معاملے میں پھنسانے كا ذكر كیاگیا ہے۔