کولکاتا:آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر جوناتھ نے کولکاتا میں منعقدہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر کیلئے مدعو کیا۔ اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے نمائندوں سے اپنے بیرون ممالک کے دورے کے دوران ملاقات کی تھی اور انہیں عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔ ممتا بنرجی کی دعوت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر جوناتھن (پروفیسر جوناتھن) عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کی۔
انہوں نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قابل مبارک باد ہیں۔ میں بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس کے لیے بنگال کا شکریہ، مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو آکسفورڈ میں تقریر کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ممتا بنرجی کو اپنی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ان سے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں بات کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہم ان کی جدو جہد، نسل نو کی ترقی اور فرقہ واریت کے خلاف ان کے نظریات اور اصولوں سے متاثر ہیں۔