مرکزی وزارت تعلیم کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ ریکنگ کی فہرست میں ملک کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں مغربی بنگال کی دو یونیورسٹیاں شامل ہیں۔جس میں کلکتہ یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔جب کہ جادو پوریونیورسٹی 8ویں پوزیشن پر ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی دو یونیورسٹیاں ملک کی بہترین ٹاپ ٹین یونیورسٹی کی فہرست میں شامل ہے۔مجھے کلکتہ یونیورسٹی اور جادو پور یونیورسٹی کو این آئی آر ایف ریکنگ میں جگہ ملنے پر فخر ہے۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے کہا کہ سینٹ زیویئرس کالج اور رام کرشنا مشن ودیا مندر کالج بھی ملک کے بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
گزشتہ مرتبہ کلکتہ یونیورسٹی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر تھی۔اس مرتبہ کلکتہ یونیورسٹی نے تین پوائنٹ ترقی کی ہے۔آئی آئی ٹی کھڑگپور ملک کے بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر چھٹے نمبر پر ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ریاستی یونیورسٹی نے ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔