اردو

urdu

ETV Bharat / state

Union Minister Smriti Irani اسمرتی ایرانی کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید - مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی

ہگلی ضلع کے سری رامپورمیں بی جے پی کی تنظیمی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ تشدد مابعید انتخابات کے لئے ممتا بنرجی ہی ذمہ دار ہیں کیونکہ بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو چکی تھی۔Union Minister Smriti Irani

اسمرتی ایرانی کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
اسمرتی ایرانی کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید

By

Published : Sep 22, 2022, 12:56 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے سری رامپورمیں بی جے پی کی تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ارادے سے جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بھی شامل ہوہیں۔Union Minister Smriti Irani Slam CM Mamata Banerjee From Meeting In Hooghly

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے بدعنوانی میں ملوث ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر بھی نکتہ چینی کی۔

بی جے پی کی رہنما اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ تشدد مابعید انتخابات کے لئے ممتا بنرجی ہی ذمہ دار ہیں کیونکہ بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بنگال میں جو خونی کھیل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان سرعام غنڈہ گردی کرتے ہیں۔پولیس بھی انہیں روک نہیں پاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:SSC Scam Case اساتذہ تقرری معاملے میں سی بی آئی نے ابتدائی جانچ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی

ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال ہی بھارت ایک اسی ریاست ہے جہاں انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے بعد سیاسی تشدد کے واقعات پیش آتے ہیں۔یہ سب نبنو (سکریٹریٹ بلڈنگ) کے اشارے پر ہوتا ہے۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے مطابق ترنمول کانگریس کے زیادہ تر رہنما بدعنوانی کے معاملے ملوث ہیں۔اب تو کچھ باہر ہیں اور کچھ اندر(جیل) میں ہیں۔Union Minister Smriti Irani Slam CM Mamata Banerjee From Meeting In Hooghly

ABOUT THE AUTHOR

...view details