اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 10:39 AM IST

ETV Bharat / state

بنگال کے وزیر پنچایت پردیپ مجمدار کے آبائی گھر پر حملہ

ریاستی پنچایت کے وزیر پردیپ مجمدار کے گھر پر گاؤں والوں نے حملہ کر دیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ مشرقی بردوان کے کمرہٹی گاؤں میں پیش آیا۔ گائوں والوں کا الزام عائد ہے کہ ریاستی وزیر کے خاندانی تالاب میں مچھلی چوری کرنے کے الزام میں گاؤں کے ایک شخص کی وزیر کے لوگوں نے پٹائی کی۔ Minister Pradip Majumdar

وزیر پنچایت پردیپ مجمدار کے آبائی گھر پر حملہ
وزیر پنچایت پردیپ مجمدار کے آبائی گھر پر حملہ

کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر دپردیپ مجمدار نے کہا کہ وہ گاؤں میں کبھی کبھار جاتے ہیں۔ انہیں کچھ بھی معلوم نہیں کہ مچھلی پکڑنے کے الزام میں اس کے گھر میں کسی کو مارا پیٹا گیا ہے۔ پنچایت وزیر نے پورے معاملے میں دیکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ تنازع کل دوپہر میں ہی شروع ہوگیا تھا۔ مبینہ طور پر پردیپ مجمدار کے تالاب سے مچھلی چوری کرنے پر گاؤں کے ایک شخص کو وزیر کے گھر پر لاکر مارا پیٹا گیا۔ یہ واقعہ کے سامنے آنے کے بعد گاؤں والوں نے کل رات وزیر کے گھر کے باہر احتجاج شروع کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ پولیس ناکے بھی لگائے گئے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ پولیس نے آج دوپہر تک دونوں فریقوں کے درمیان بات کرکے معاملہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم آج دوپہر تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے دوبارہ وزیر کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ شروع کردی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس دوبارہ پہنچی اور حالات کو سنبھالا۔

مقامی ذرائع کے مطابق وزیر کے خاندان میں سے کوئی بھی اس گاؤں کے گھر میں نہیں رہتا۔ گھر کی دیکھ بھال کے لیے چند ملازمین رکھے گئے ہیں۔ الزام ہے کہ مقامی لوگوں نے انہیں مارا پیٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Cash for Querry row مہوا موئترا کے خلاف پارلیمنٹ کے اخلاقیات کمیٹی کی میٹنگ 9نومبر کو

پورا واقعہ سننے کے بعد پنچایت وزیر نے کہا کہ ہمارے خاندانی تالاب گاؤں کے نوجوانوں کو ماہی پروری کے لیے دیے گئے ہیں۔ جس طرح وہاں سے مچھلی چوری کرنا جرم ہے، اسی طرح گھر سے کسی کو اٹھا کر مارنا بھی غلط ہے۔ میں پوری بات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details