اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Program by UNICEF یونیسیف عوامی بیداری لانے کیلئے مذہبی رہنماؤں کے اشتراک سے کام کرے گا - مغربی بنگال میں یونیسیف کے چیف محمد محی الدین

مغربی بنگال میں یونیسیف کے چیف محمد محی الدین نے کہا کہ بنگال کے دیہی علاقوں میں ان سماجی مسائل کے تئیں عوام میں بیداری چلانے میں مذہبی رہنما کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا ایڈوکیسی پروگرام میں کہا کہ اپنے پیروکاروں کے درمیان سماجی ترقی کے پیغامات پھیلانے میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنما یہاں جمع ہیں۔ Religious and faith leaders join hands to protect women and children

یونیسیف
یونیسیف

By

Published : Sep 15, 2022, 9:06 PM IST

مغربی بنگال میں بین الاقوامی ادارے نے اپنے فلاحی پروگرام اور سماجی برائیوں کے خاتمے کےلئے مذہبی رہنمائوں کے تعاون اور اشتراک سے سماجی ترقی کے پیغام کو عام کرنے کےلئے کوششوں کا آغاز کیا ہے۔Religious and faith leaders join hands to protect women and children

اہم سماجی مسائل جیسے بچپن کی شادی، نوعمر حمل، بچوں کی تعلیم، بچوں کی غذائیت، بچوں کی اسمگلنگ، زچگی میں اموات وغیرہ جیسے اہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیےہندومت، اسلام، عیسائیت، سکھ مت، بدھ مت اور جین مت سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں کے تعاون سے بیداری مہم چلائی جائے گی ۔

یونیسیف نے امانت فائونڈیشن ٹرسٹ کے تعاون سے مغربی بنگال کے 2500مذہبی رہنمائوں اور مذہبی ادارے مندر، مسجد، چرچ ، گرودوارہ اور خانقاہ کے ساتھ رابطہ قائم کرکے یہ مہم چلائی جائے گی ۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مغربی بنگال کچھ شعبوں میں پیچھے رہ گیا ہے جیسے بچپن کی شادی، نوعمر حمل اور نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں میں خون کی کمی۔ ان مسائل سے لڑنے کے بارے میں بیداری حاصل کرنے میں مذہی رہنما بہت ہی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔مغربی بنگال میں یونیسیف کے چیف محمد محی الدین نے کہا کہ بنگال کے دیہی علاقوں میں ان سماجی مسائل کے تئیں عوام میں بیداری چلانے میں مختلف مذہبی رہنما کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے میڈیا ایڈوکیسی پروگرام میں کہاکہ اپنے پیروکاروں کے درمیان سماجی ترقی کے پیغامات پھیلانے میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما یہاں جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنما اور مذہبی اداروں کا وسیع نیٹ ورک ہوتا ہے۔ان کی رسائی عام لوگوں تک ہوتی ہے ۔عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں ایسے میں ان کے تعاون اوراشتراک سے کوئی بھی مہم شروع کی جائے گی وہ بہت ہی معاون اور مدگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یونیسیف کے عہدیداروں نے کہا کہ سوشل میڈیا، ٹیبلو اور کمیونٹی کو شامل کرنے کے دیگر طریقوں کے ذریعے 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہلے ہی پہنچا جا چکا ہے۔مذہبی رہنما دیگر پلیٹ فارمز جیسے پنچایتوں، سیلف ہیلپ گروپس، لوک فنکاروں اور میڈیا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ کمیونٹی سے رابطہ کیا جا سکے۔

محی الدین نے کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران مذہبیرہنماؤں کو شامل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ لوگوں سے حکومت کے طے کردہ کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی جا سکے۔

بچوں کی صحت کے بارے میں تکنیکی طور پر درست پیغامات پھیلانے میں مدد کے لیے، فیتھ فار لائف پر ایک ہینڈ بک تیار کی جا رہی ہے جہاں صحیفوں کے متن کے ذریعے تائید شدہ پیغامات شائع کیے جائیں گے۔

یہ پروگرام ریاست کے تمام 23 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جس میں وارڈ 58، وارڈ 66 اور وارڈ 80 شامل ہیں جس میں ٹانگرا، دھاپا، توپسیا، تلجالا، خضرپور اور کلکتہ کے گارڈن ریچ علاقے شامل ہیں۔ امانت فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ مذہبی قائدین کے ذریعہ بیداری مہم کا زیادہ سے زیادہ توجہ مرشد آباد اور جنوبی 24 پرگنہ اضلاع اور شہر کے تین وارڈوں میں رکھا جائے گا۔

محی الدین نے کہا کہ پسماندہ اور سماجی طور پر محروم خاندانوں کے بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت تمام عمر کے گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:یونیسیف کی جانب سے بھارت کو بڑی مقدار میں طبی سامان کی فراہمی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details