اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: پاسکو ایکٹ کے تحت مجرم کو عمر قید کی سزا - آسنسول عدالت نے پاسکو ایکٹ کے تحت سزا سنائی

آسنسول کی عدالت نے پاسکو ایکٹ کے تحت ایک نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ریاست میں یہ پہلا واقعہ ہے جب کسی مجرم کو پاسکو کے تحت سزا سنائی گئی ہے.

مغربی بنگال:پاسکو ایکٹ کے تحت مجرم کو عمر قید کی سزا
مغربی بنگال:پاسکو ایکٹ کے تحت مجرم کو عمر قید کی سزا

By

Published : Dec 4, 2020, 10:14 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کی آسنسول کورٹ نے ایک تین برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملے میں مجرم کو پاسکو ایکٹ کے تحت سزا سنائی۔

آسنسول کی پاسکو عدالت کے جج شرنو شیو پرساد نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پاسکو ایکٹ کے تحت ایک نابالغہ کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی.

ریاست اور آسنسول عدالت میں یہ پہلا واقعہ ہے جب کسی مجرم کو پاسکو ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے. سرکاری وکیل تاپس ڈوکل کا کہنا ہے کہ 17 اپریل 2019 میں رانی گنج کے رینا علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا.

انہوں نے کہا کہ کرشنا بھوئنا نام کا ایک شخص تین سال کی بچی کو اغوا کر کے لے گیا اور اس پر مظالم کی انتہا کردی.

سرکاری وکیل کے مطابق 17 اپریل کی رات مجرم کے خلاف شکایت درج کرائی گئی.29 اپریل کو اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔سرکاری وکیل تاپس کے مطابق مجرم کے خلاف چار ڈاکٹرز سمیت 11 لوگوں نے گواہی دی.

جج نے اسی بنیاد پر مجرم کے خلاف پاسکو کے تحت عمر قید کی سزا سنائی .اس کے علاوہ نابالغہ کے اہل خانے کو تین لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details