پغیمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ہوڑہ ضلع میں ہوئے پرتشدد واقعات کے مد نظر کولکاتا میں مختلف مکتبہ فکر اور ملی تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں سے پر امن احتجاج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے مسلمانوں سے پر امن احتجاج کو بنیادی حق قرار دیا، ساتھ ہی اس دوران کسی کو پریشانی نہ ہو اس کی بھی تلقین کی گئی، اور راستوں کو بند کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے،ا سکے علاوہ اور بی جے پی کے خاطی رہنماؤں کو حکومت سے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔نوپور شرما،نوین جندال اور ٹائمس ناؤ چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔Protests Rock Howrah Over Remarks Against Prophet Mohammad
جمعہ کے روز مغربی بنگال کے مختلف مقامات پر نوپور شرما اور نوین جندال کے خلاف احتجاج و مظاہرے کئے گئے، اس دوران ہاوڑہ ضلع کے کچھ علاقوں میں ہائی وے بند کرنے اور ٹرین روکے جانے کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی، اور کئی مقامات پر تشدد بھی ہوا،جس کے نتیجے میں ہاوڑہ ضلع میں تین روز کے لئے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کولکاتا میں بھی کئی جگہوں پر احتجاج ہوئے، لیکن دارالحکومت کولکاتا میں کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، گرچہ کئی گھنٹوں تک راستے بند رہے۔پر تشدد واقعات کے بعد ہاوڑہ کے کئی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔جس کو دیکھتے ہوئے کولکاتا میں آج مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور ملی تنظیموں نے مسلمانوں سے اپیل کہ وہ احتجاج ضرور کریں،لیکن احتجاج پر امن طور پر کریں اور ہاوڑہ میں ان احتجاج کے دوران ہوئے پر تشدد واقعات کی مذمت کی گئی۔