بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس نیتاجی سبھاش کے دو ملاحوں کو کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد کوویڈ 19 کی جاچ کرائی گئی ہے۔
جہاز آئی این ایس نیتاجی سبھاش کے دو سیلر میں کورونا وائرس کے علامات - کولکاتا کی خبریں
بحریہ کے نامور جہاز آئی این ایس نیتاجی سبھاش پر تعینات دو سیلروں کے کورونا وائرس مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے

جہاز آئی این ایس نیتاجی سبھاش کے دو سیلر میں کورونا وائرس کے علامات
وزارت دفاع کے ترجمان ونگ کمانڈر ایم ایس ہوڈا نے بتایا کہ دونوں ملاحوں کے قریبی رابطے میں رہنے والے افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلو کی علامتوں والے دونوں ملاحوں کی جانچ رپورٹ کا انتظار ہے۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروٹوکول اور قواعد کے مطابق احتیاطی اقدام کے طور پر دوسرے فوجیوں کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے اہلکاروں کو علاحدہ رہائش گاہوں میں بھیجا گیا ہے۔