مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کے تحت بی ٹی روڈ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو پولیس اہلکار ناکہ چیکنگ کے دوران رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔Two Policemen Suspended After Bribe Case Expose
بیرکپور کمشنریٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق کھردہ تھانے کے سب انسپکٹر سجے سرکار اور کانسٹیبل تاپس داس سود پور کے قریب بی ٹی روڈ پر ناکہ چیکنگ مصروف تھے۔اسی درمیان دودھ گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔
رشوت لینے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل ڈیوٹی پر تعینات آفیسر نے دودھ گاڑی کے ڈرائیور سے کاغذات میں گڑبڑی کے نام پر رشوت مانگی۔ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے کسی نے ویڈیو بنا لی۔ ویڈیو کی ایک کاپی کمشرنٹ بھیج دی۔
بیرکپور پولیس کمشنریٹ نے اسی ویڈیو کی بنیاد پر کھردہ تھانے کے سب انسپکٹر سجے سرکار اور کانسٹیبل تاپس داس کو معطلی کا نوٹیفکیشن دے دی ۔دودھ گاڑی کےڈرائیور کو کاغذات درست کرانے کی ہدایت دے کر چھوڑ دیا گیا۔
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔لیکن ایک بات بالکل صحیح ڈرائیور کے پاس معقول دستاویزات نہیں تھے۔اس کا کیس بنتا ہے۔دوسری بات رشوت خوری کی ہے تو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔پورے معاملے کی تفتیش جارہی ہے۔اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔Two Policemen Suspended After Bribe Case Expose