میدنی پور: مغربی بنگال کے ضلع میدنی پور میں منگل کی علی الصبح دو مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Two People Died And numbers Of People Injured In Two Different Road Accident
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ پسم میدنی پور ضلع کے جلیشور میں پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور چلتے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے ایک مریض کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی۔ بنگال-اڈیشہ سرحد پر قومی شاہراہ نمبر 60 پر پیش آنے والے اس حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے علاقے میں ٹریفک پولیس کانسٹبل کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔
مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں ایک دوسرے واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالت کو قابو میں کیا۔ ایک اور واقعہ میں مرشد آباد ضلع کے دولت آباد میں ایک نجی بس اور لاری کے درمیان تصادم میں ایک پرائیویٹ بس ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ حادثے میں نو مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔