اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omicron Cases in Kolkata: کولکاتا میں دو اومیکرون کیسز درج - مغربی بنگال کی خبریں

کولکاتا میں انگلینڈ اور نائیجریا سے آنے والے دونوں افراد کے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون A New Type of Corona Virus, Omicron میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کولکاتا میں دو اومیکرون کیسز درج
کولکاتا میں دو اومیکرون کیسز درج

By

Published : Dec 23, 2021, 9:38 PM IST

مغربی بنگال میں اومیکرون کی دستک کے بعد ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب الرٹ جاری Health Department Issues Alert کر دیا گیا ہے۔ اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل Appeal to People to be Careful کی گئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کی کوشش کے درمیان اومیکرون کی دستک نے ریاستی محکمہ صحت اور حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

کولکاتا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے دو مزید کیسز کی تصدیق کے بعد ریاستی محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے کولکاتا پہنچنے والے ایک شخص کو طبی جانچ میں پہلے کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ُPM Modi To Hold Meeting on Omicron: اومیکرون پر مودی نے اعلی سطح کی میٹنگ بلائی

دوسری طبی جانچ میں ان کی اومیکرون میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔ چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی نائجیریا سے کولکاتا پہنچنے والے ایک تاجر کو اومیکرون میں مبتلا پایا گیا۔ اس کے بعد غیرملکی دورے سے واپس لوٹنے والے دونوں افراد کو بیلیاگھاٹا میں واقع آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور دونوں تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔ دونوں افراد کورونا ویکسینیٹیڈ ہیں۔

دوسری طرف ریاستی حکومت نے اومیکرون کو لے کر ریاست کے مختلف اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اومیکرون کا پہلا کیس چند روز قبل دبئی سے حیدرآباد اور پھر کولکاتا پہنچنے والے ایک سات سال کے بچے کے طور پر پایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details