مغربی بنگال میں رواں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی تیز ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے درمیان سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہے. اسی دوران ترنمول کانگریس کے دو اور امیدوار کورونا مثبت پائے گئے۔
ریاست میں یومیہ ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے چکی ہے۔
مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا نگر جنوب سے رکن اسمبلی اور وزیر اجل بسواس اور شمالی 24 پرگنہ کے باراسات سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سنجیو چٹرجی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر سے ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی، وزیر اور امیدوار محمد غلام ربانی کورونا مثبت پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی وزیر اجل بسواس اور ترنمول کانگریس کے امیدوار سنجیو چٹرجی کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد دونوں گھر میں کورنٹائن کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اجل بسواس کی حالت تشفی بخش ہے۔ پارٹی نے ان کی انتخابی مہم کی تمام ذمہ داری سنبھال لی ہے. سوشل میڈیا کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے امیدوار کے لئے انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے باراسات سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سنجیو چٹرجی ہوم کورنٹائن ہونےکے باوجود گھر سے ہی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ مرشدآباد ضلع کے جلنگی اسمبلی حلقے سے آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
غور طلب ہے کہ شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر سے ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی، وزیر اور امیدوار محمد غلام ربانی کورونا مثبت پائے گئے۔اس سے قبل بی جے پی کی رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) اور اداکارہ روپا گنگولی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو چکی ہے.