اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈینگو سے دو افراد کی موت - مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا

کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگو سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے ایک اسپتال میں ڈینگو سے دو اور مریض کی موت ہوگئی ہے۔

ڈینگو سے دو افراد کی موت
ڈینگو سے دو افراد کی موت

By

Published : Nov 27, 2019, 4:35 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگو کا قہرجاری ہے۔ کولکاتا سے متصل نیوٹاون میں ڈینگو میں مبتلا ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ ڈینگو سے مرنے والوں کی 26ہوگئی ہے۔

مغربی بنگال کے دارلحکومت اور اس کے اطراف میں ڈینگو کاقہرجاری ہے۔کولکاتامیونسپل کارپوریشن کی تمام ترکوششوں کے باوجود ڈینگو پر اب تک قابو نہیں پایاجاسکا۔

14سالہ دیبانشی منڈل جو شیام بازارا کولکاتا کے رہنے والے ہیں کی سرکاری اسپتال آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال میں ڈینگو کی وجہ سے کل موت ہوگئی ہے۔

نیوٹاؤن کی رہنے والی 29سالہ فرزانہ خاتون کی ای ایم بائی پاس میں واقع ایک پرائیوٹ اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔

متوفیہ کے شوہر عالیہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔خاتون کو بخار کی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں ڈینگو کی وجہ سے 26افراد کی موت ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سالٹ لیک علاقے میں ڈینگو میں مبتلا ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے سالٹ لیک کے غیرسرکاری ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگومیں مبتلا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو اہے ۔ اب تک پندرہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔خدشہ ہے کہ ڈینگو سے مرنےو الوں کی تعداد میں مزید اضا فہ ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف کولکاتامیونسپل کارپوریشن نے ڈینگو سےنمٹنے کے لیے جنگی سطح پرکام شروع کردیاہے۔ اضلاع کے تمام میونسپلٹیوں کوڈینگو سے نمٹنے کی کڑی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details