مغربی بنگال:مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شوٹ آؤٹ کے دو واقعات نے ریاست کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ پہلا واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے دتہ پوکھر تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب چند نامعلوم شرپسندوں نے ایک تاجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔ مہلوک کی شناخت من متو چکرورتی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے وہیں مقامی باشندوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے مقتول من متو کو پارٹی کا سرگرم رکن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاروباری اور سیاسی رنجش کے سبب اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ دوسری طرف مشرقی مدنی پور ضلع کے کھڑگپور تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ویکنٹ راؤ نام کے ترنمول کانگریس کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔