کولکتہ: مغربی بنگال میں کولکتہ کے لیک ٹاؤن علاقہ میں واقع جیا سنیما ہال میں آگ لگنے سے دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات کو پیش آیا۔
کولکتہ کے سنیما ہال میں آتشزدگی، دو افراد زخمی - کولکتہ کےسنیما ہال میں آتشزدگی ، دو افراد زخمی
کولکتہ کے لیک ٹاؤن علاقہ میں واقع جیا سنیما ہال میں آگ لگنے سے دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔
![کولکتہ کے سنیما ہال میں آتشزدگی، دو افراد زخمی کولکتہ کےسنیما ہال میں آتشزدگی ، دو افراد زخمی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12340419-thumbnail-3x2-jjjjjjjhhh.jpg)
کولکتہ کےسنیما ہال میں آتشزدگی ، دو افراد زخمی
آگ پر قابو پانے کے لئے 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کام پر لگایا گیا تھا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کل رات 9 بجکر 45 پر منی جیا کے نام سے مشہور جیا سنیما ہال کی سب سے اوپر والی منزل میں لگی۔
مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں کورونا کے یومیہ کیسز ڈیڑھ سے ہزار سے بھی کم
فائر سروس کے ریاستی وزیر سوجیت بوس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ آگ اس وقت لگی جب سنیما ہال کا کیئر ٹیکر اور ان کی اہلیہ عمارت کی سب سے اوپر والی منزل پر کھانا بنا رہے تھے۔ باس نے کہا ’’کیئر ٹیکر آگ سے زخمی ہوگیا ہے‘‘ ۔