کولکاتا:مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کی سٹی پولیس نے ڈکیتی کے ایک معاملے میں دو پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے ساڑھے چھ کیلو چاندی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی انتظامات پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ Two Howrah City Police Constables Arrested
ذرائع کے مطابق کولکاتا کے تجارتی مرکز بڑا بازار میں پانچ سے چھ شرپسندوں نے ساڑھے چھ کیلو چاندی کی لوٹ انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ مشرقی مدنی پور ضلع کے رہنے والے تاجر سمیر منا نے بڑا بازار تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ بڑا بازار اور ہوڑہ سٹی کی پولیس نے مشترکہ طور پر مہم چلاتے ہوئے ہوڑہ کے نارائن پور سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ Robbery In Kolkata