اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC Groups Clash: لیک گارڈنس میں ٹی ایم سی سنڈیکیٹ کے دو گروپز کے درمیان جھڑپ - ٹی ایم سی گروپس کے درمیان تصادم

جنوبی کولکاتا کے بہالہ کے بعد اب لیک گارڈنس میں ترنمول کانگریس سنڈیکیٹ کے دو گروپوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ two groups of TMC syndicate clash in lake gardens

لیک گارڈنس میں ٹی ایم سی سنڈیکیٹ کے دو گروپوں کے درمیان خونی جھڑپ، آٹھ زخمی
لیک گارڈنس میں ٹی ایم سی سنڈیکیٹ کے دو گروپوں کے درمیان خونی جھڑپ، آٹھ زخمی

By

Published : Apr 19, 2022, 2:24 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس بھی سنڈیکیٹ راج پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے بھی خاموشی اختیار کر چکی ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ جنوبی کولکاتا کے بہالہ کے بعد اب لیک گارڈنس میں ترنمول کانگریس سنڈیکیٹ کے دو گروپوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ two group of tmc syndicate clash several injured in lake gardens

ذرائع کے مطابق لیک گارڈنس میں ایک زیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے کے ٹھکیہ لینے کو لے کر ترنمول کانگریس سنڈیکیٹ کے دو گروپوں کے درمیان خونی جھڑپ ہو گئی۔ دونوں جانب سے رڈ، چاپڑ اور چاقو سے ایک دوسرے پر حملے کیے گئے جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے کے گھر کے سامنے ہوا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC leader killed in South 24 Parganas: ٹی ایم سی رہنما کا پیٹ پیٹ کر قتل

رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے کہا کہ 'وہ ساٹھ برسوں سے لیک گارڈنس میں رہتے ہیں لیکن اس طرح کی خونی جھڑپ کبھی نہیں دیکھی، تمام لوگ ایک دوسرے پر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھ کر سمجھ میں نہیں آیا کہ آخر کیوں آپس میں لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جنوبی کولکاتا کے بہالہ تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے دو گروہ پروموٹرنگ کو لے کر آپس میں بھڑ گئے۔ دونوں جانب سے بموں سے حملہ کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details